بچوں کی تربیت کب اور کیسے شروع کی جائے

 سوال نمبر-1

 بچوں کی تربیت کب اور کیسے شروع کی جائے؟


بچپن ہی سے ہمیں اولاد کی تربیت پر اچھی طرح سے توجہ دینی چاہیے۔بہت سے لوگ یہی باتوں کو سوچ کر سستی کا شکار رہتے ہیں کہ ابھی بچہ چھوٹا ہے، بڑا ہوگا تو خود ہی ٹھیک ہو جائے گا دراصل وہ ان شرارتوں اور غلط عادات سے بچے کے مستقبل کو خراب کر رہے ہوتے ہیں۔

اور جس کی وجہ سے جب بچہ بڑا ہو جاتا ہے تو اس کے گندے اخلاق اور بری باتوں کی وجہ سے ہم خود ہی روتے اور کڑھتے نظر آتے ہیں۔

حالانکہ ہم سب یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ جو عادات بچپن میں ہی پختہ ہو جائیں وہ عمر بھر نہیں چھوڑتی۔

اسی لیے ہر والدین پر بھی لازم ہے کہ بچپن میں ہی بچے کو اچھی عادات اور بری عادت سے بچنے کی تلقین کریں اور اچھی عادت پر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔



اور بری عادتوں سے روکنے کے لیے بچوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور ضرورت پڑے تو ان کو ڈانٹ ڈپٹ بھی کرنی چاہیے۔




تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں