نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں
تربیت کے بہترین چند بنیادی اصول
تربیت ایک لگاتار سیکھنے کا نام ہے۔ اسی لئے ہمیں بچے کو پہلے دن سے ہی عمدہ اخلاق کا علم دینا شروع کر دینا چاہیےن وہ ایک ایسی باشعور ہستی ہے جس کا مشاہدہ بہت ہی تیز ہوتا ہے۔ یہ کہنا بالکل بھی مناسب نہیں کہ یہ بچہ ہے ابھی سے اسے کیا سمجھانا یہ خود ہی بڑا ہو کر سیکھنا شروع کر دے گا یہ بہت بڑا غلط المیہ ہے ۔
جس طرح ہر لمحہ ہر سیکنڈ بچے کا جسم نشونما پاتا ہے اسی طرح اس کی عادات بھی تشکیل پا رہی ہوتی ہیں جس محنت اور توجہ ہم اس کی جسمانی ضروریات کو تشکیل دینے میں دیتے ہیں اسی طرح ہمیں اس کے اخلاق بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
تربیت کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے جزاوسزا ساتھ ساتھ چلتے رہنے چاہیے اچھے عمل پر جزا اور برے عمل پر سزا دینا کوئی غلط بات نہیں ہے جو کہ مناسب وقت پر ہی دینا چاہیے کیونکہ ہر گلستان کو خوبصورت بنانے کے لئے تمام پودوں پر لگاتار نظر رکھنا ان کی خراش تراش کرتے رہنا چاہیے۔
Good one
جواب دیںحذف کریں